Khwab Mein Kisi ko Bimar Dekhna
Khwab Mein Kisi ko Bimar Dekhna ki Tabeer Kia Hai
In This Article, We Are Going to Read About Khwab Mein Kisi ko Bimar Dekhna ki Tabeer Kia Hai, Khwab Mein Bimar Apko Dekhna, Khwab Mein Bimar Ya Murda Ko Goad Main Dekhna, Khwab Mein Yaqoot Bimar Dekhe, Khwab mein Warai Jazam Ki Bimari Dekhnay Ki Tabeer, Khwab mein Bimari Laqwah Dekhnay Ki Taber, Khwab mein Bimari Dekhnay Ki Tabeer, Bimaron Se Sakhti Kartay Dekhnay Ki Tabeer, Bimar Ko Sabr O Shukar Kartay Dekhnay ki Tabeer, Bimar Ko Rotay Dekhnay Ki Tabeer, Bimar Ko Be Hal Dekhnay Ki Tabeer, Bimar Apnay Aap Ko Dekhnay Ki Tabeer And many more Details are Available Regarding Khwabon ki Tabeer.
Khwab Mein Bimar Apko Dekhna
عبادت میں خلل ہو یا قصد سفر باطل ہو اور ملال حاصل ہو
Khwab Mein Bimar Ya Murda Ko Goad Main Dekhna
علامت صحت و تندرستی کی ہے بشارت راحت و خوشی کی ہے
Khwab Mein Yaqoot Bimar Dekhe
تندرستی پائے صحت یاب ہو
Khwab mein Warai Jazam Ki Bimari Dekhnay Ki Tabeer
واری جذام کی بیماری ہے اس کو خواب میں دیکھنا مال ہے جو اس کو پہنچے گا خاص کر اگر جسم پر سفید آبلے دیکھے
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے جسم میں بہت سا جذام ہے تو دلیل ہے کہ اس کو برا کام پیش آئے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو مشہور کرے گا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جزام درویش کے لئے تونگری ہے اور نعمت ہے اور دولت مند کے لیے گناہ سے روکنا ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی تمام انگلیاں گر گئی ہیں تو دلیل ہے کہ نیک کام کرے گا اور ممکن ہے کہ اس کا فرزند یا بھائی دنیا سے جائے گا
Khwab mein Bimari Laqwah Dekhnay Ki Tabeer
لقوہ ایک بیماری ہے جس میں منہ ٹیڑھا ہو جاتا ہے حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ لقوہ کی بیماری سے اس کا منہ ٹیڑھا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کے نزدیک ذلیل و خوار ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ خوبصورت اور عمدہ ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں میں معزز اور مقبول ہوگا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقوہ نفاق پر دلیل ہے کہ لوگوں میں نفاق کی باتیں کرے گا اور اگر دیکھے کہ لقوہ ہوگیا ہے ہماری کے ظاہر ہونے اور نقصان دین پر دلیل ہے
Khwab mein Bimari Dekhnay Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بیمار ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین میں فساد ہے اور لوگوں سے نفاق کی بات کرے گا
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اسی سال میں مرے گا اور اگر دیکھے کہ بیماری سے تندرست ہوا ہے اور گھر میں نہیں ہے اور کسی سے بات نہیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی کی بیماری دراز ہو گئی اور اسی کے خطرے سے مرے گا اور اگر دیکھے کہ لوگوں میں بیٹھا اور باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ جلدی بیماری سے صحت اور تندرستی حاصل کرے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھے کہ وہ بیماری کے باعث برہنہ ہے تو دلیل ہے کہ وہ جلدی مرے گا
اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں بیماری فسق وفسجور کی دلیل ہے اور اس کو غم و اندوہ سلطان کی طرف سے یا عیال کی طرف سے پہنچے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں طرح طرح کی بیماریاں دلیل ہیں کہ اس کے فرائض اور سنتیں بے قاعدہ ہیں
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بیمار ہے اور بیماری کے باعث روتا ہے دلیل ہے کہ غم سے امن میں ہوگا اور اگر بیماری پر صابر اور راضی اور شاکر ہے تو اس کی تاویل نیک ہے اور صحت ہے اور اگر دیکھے کہ بیمار اور برہنہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آگئی ہے فرمان حق تعالی ہے تم ہمارے پاس ایک ایک ہو کر آؤ گے جیسے ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا
Bimaron Se Sakhti Kartay Dekhnay Ki Tabeer
تمام کاموں میں وسعت ہو جس چیزکی امید نہ ہوہاتھ لگےراحت وصحت ہو
Bimar Ko Sabr O Shukar Kartay Dekhnay ki Tabeer
نعمت ودولت اورصحت وفرحت حاصل ہو
Bimar Ko Rotay Dekhnay Ki Tabeer
پہلے قدرےنقصان بعدمیں اسکانعم البدل ہو
Bimar Ko Be Hal Dekhnay Ki Tabeer
صحت وفرحت اورراحت حاصل ہو
Bimar Apnay Aap Ko Dekhnay Ki Tabeer
عبادت میں سستی کاہل ہویا دل مسافرت پرمائل ہو