Khwab mein Pyas Lagna Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Pyas Lagna Dekhna Ki Tabeer in Urdu
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں سیرابی پیاس سے بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ بہت پیاسا اور پانی نہیں ملا ہے دلیل ہے اس کو دین کے لیے یا دنیا کے لیے رنج اور زحمت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ پیاسا تھا یا پانی نہ ملا یا کسی نے اس کو دیا اور اس نے ییا تو دلیل ہے رنج اور بلا سے نجات پائے گا اور آخر کار مراد کو پہنچے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں پیاس دین کا فساد ہے اور اگر دیکھے کہ پیاس میں پانی پیا دلیل ہے کہ گناہ کرے گا اور آخرکار توبہ کرے گا اور پارسا ہوگا

پیاس لگنا
خواب میں پیاس لگنا دین میں فساد بڑھنے کا سبب ہے
دین کے کاموں میں خلل ہو مال دنیا بکثرت جمع کرے
پیاسا اپنے کو دیکھنا
امور دین میں فتور ہودنیا کی کثرت ہو
پیاس پر پانی پینا
گناہوں میں مبتلا ہو آخر کار توبہ کرے
پیاس پر پانی نہ پینا
غم و اندوہ سے نجات حاصل کرے
پیاس پر پانی نہ ملنا
خوشی حاصل ہو کسی عزیز سے تحفہ پائے
خواب میں پیاس لگنے کی تعبیر مختلف ہو سکتی ہے اور اس کا انحصار خواب کی تفصیلات اور حالت پر ہے۔ عمومی طور پر خواب میں پیاس لگنا یا پانی کی طلب ایک علامتی مفہوم رکھتا ہے۔ یہاں کچھ ممکنہ تعبیریں دی جا رہی ہیں
روحانی یا جذباتی پیاس
خواب میں پیاس لگنے کا مطلب ہو سکتا ہے کہ آپ کی روح یا دل کسی چیز کی طلب میں ہے۔ یہ روحانی یا جذباتی پیاس ہو سکتی ہے، جیسے کہ محبت، توجہ، یا روحانی سکون کی طلب۔
حقیقی پیاس
بعض اوقات خواب میں پیاس لگنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کی جسمانی حالت پیاس کی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ آپ کے جسم کو واقعی پانی کی ضرورت ہو اور آپ کے دماغ نے یہ پیغام خواب کے ذریعے بھیجا ہو۔
مادی یا دنیاوی طلب
خواب میں پیاس لگنے کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کی مادی یا دنیاوی خواہشات پوری نہیں ہو رہیں اور آپ کو کسی چیز کی طلب ہے، جیسے کہ دولت، کامیابی، یا کوئی اور دنیاوی چیز۔
احساس محرومی
یہ خواب اس بات کی علامت بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی میں کسی چیز کی کمی محسوس ہو رہی ہے اور آپ کو وہ چیز حاصل کرنے کی خواہش ہے
Khawab ma marhoom ka ya bolna ka ma zinda tha inho na muja dafna dia ki tabeer