Tabeer By Hazrat Yousaf

Surah Al-Falaq Aur Surah Al-Nas Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ الفلق و الناس

صحیح مسلم میں حدیث ہے کہ امن و پناہ کے باب میں سورہ فلق وسورہ ناس جیسی کوئی سورۃ نہ دیکھو گے ان دونوں سورتوں میں جن وشیطان اور حاسدوں کے شر سے محفوظ رہنے کی بے نظیر تاثیر ہے ان کو عمل میں لانے کی چند صورتیں درج ذیل ہیں

مسحور پر سو مرتبہ ان دونوں سورتوں کو پڑھ کر دم کرنے سے انشاء اللہ سحر کا اثر زائل ہوجائے گا اور اگر پانی پر اتنی ہی بار پڑھ کر دم کر کے پلایا جائے تو بھی جادو ٹوٹ جائے گا

اگر گیارہ گیارہ مرتبہ بھی پڑھیں تو بھی فائدہ ہوگا مگر کئی روز تک ایسا کرنا ہوگا

جن بچوں کو ان دونوں سورتوں کا تعویذ پہنا دیا جائے وہ جن وشیطان اور تمام زہریلے جانوروں سے محفوظ رہیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *