Tabeer By Hazrat Yousaf

Sureh Al-Fatihah Parhne Ke Fawaid

خواص سورۃ فاتحہ

امام دارمی اور بیہقی وغیرہ کی روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سورۃ فاتحہ ہر مرض کی دوا ہے اس سورۃ کا ایک نام شافعیہ اور ایک نام سورہ الشفاء ہے اس لئے کہ یہ ہر مرض کے لیے شفا ہے

 

روزی کی فراوانی وغیرہ

مسند دارمی میں ہے کہ سو مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ کر جو دعا مانگی جائے اس کو اللہ تعالیٰ قبول فرماتا ہے

 

مکان سے جن بھاگ جائے

اگر کسی گھر میں جن رہتا ہو تو سورۃ فاتحہ اور آیت الکرسی اور سورۃ جن کی ابتدائی پانچ آیات پڑھ کر اور پانی پر دم کرکے مکان کے اطراف واکناف میں چھڑک دینے کے بعد جن مکان میں سے چلا جائے گا اور انشاء اللہ تعالیٰ پھر نہ آئے گا

 

شفاء امراض

بزرگوں نے فرمایا کہ فجر کی سنتوں اور فرض کے درمیان میں 41 بار سورۃ فاتحہ پڑھ کر مریض پر دم کرنے سے آرام ہوجاتا ہے اور آنکھ کا درد بہت جلد اچھا ہوجاتا ہے اور اگر اتنا پڑھ کر اپنا تھوک آنکھوں پر لگا دیا جائے تو بہت مفید ہے

حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی مشکل پیش آ جائے تو سورۃ فاتحہ اس طرح چالیس مرتبہ پڑھو کہ بسم اللہ الرحمن الراحیم کی میم کو الحمد کے ل میں ملاؤ اور الرحمن الرحیم کو تین بار پڑھو اور آخر میں ہر مرتبہ تین بار آمین کہو انشااللہ مقصد پورا ہوگا

 

بیماری اور آفتوں کو دفع کرنے کے لئے

سات دنوں تک روزانہ گیارہ ہزار مرتبہ صرف اتنا پڑھے ایاک نعبدو و ایاک نستعین اور اول و آخر تین تین بار درود شریف پڑھے بیماریوں اور بلاؤں کو دور کرنے کے لیے یہ مجرب عمل ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *